اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے کھلیں گے مگر ۔۔۔حکومت نے بڑی شرط رکھ دی

Jan 20, 2022 | 09:44:AM
پنجاب ، اسکولز
کیپشن: پنجاب میں سکول کے کلاس روم کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے سرکاری ونجی سکولز میں کورونا ایس او پیز کے تحت بچوں کی50فیصد حاضری کا آغاز کیا گیا ،50 فیصد حاضری کے تحت نوٹیفکیشن پر31 جنوری تک عملدرآمد کروایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ونجی سکولز میں بچوں کی پچاس فیصد حاضری کا آغاز  کردیاگیا ہے۔آج سے پہلی سے چھٹی جماعت تک بچے ایک دن سکول آئیں گے۔ ایک دن چھٹی ہوگی۔چھٹی جماعت تک بچوں کو پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول بلوایا جائے گا۔ساتویں سے بارہویں جماعت کے بچے سو فیصد حاضری کے تحت سکول آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:منی بجٹ ۔۔ موبائل فون پر کتنا مزید سیلز ٹیکس لگے گا؟ جانیے

سکولوں میں کورونا ایس او پیز کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔احکامات کیخلاف ورزی پر متعلقہ سکولز کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پچاس فیصد حاضری کے تحت نوٹیفکیشن پر31 جنوری تک عملدرآمد کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کو جیل ہو گی۔۔؟ بڑی خبر آ گئی