ویرات کوہلی اب صرف کھلاڑی۔۔بھارتی میڈیا کی محمد رضوان اور بابر اعظم کی تعریفیں

Jan 20, 2022 | 23:47:PM
ویرات کوہلی، محمد رضوان، بابر اعظم
کیپشن: ویرات کوہلی، محمد رضوان اور بابر اعظم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ویرات کوہلی  کے لئے سال 2021 اچھا نہیں رہا۔ وہ بلے سے کوئی کمال نہ کر سکے۔ بھارتی ٹیم T20 ورلڈ کپ 2021 کے  سپر 12 راؤنڈ سے باہر ہو گئی تھی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے بعد ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی۔ اس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان سے ون ڈے ٹیم کی کپتانی چھین لی۔ حال ہی میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی ہے۔ یعنی ان کی بطور کپتان مدت ملازمت ختم ہو چکی ہے۔ وہ ایک بار پھر ٹیم انڈیا  کیلئے صرف کھلاڑی کے طور پر کھیلتے نظر آئیں گے۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی  نے سال 2021 کے لئے ٹی ٹوینٹی ٹیم آف دی ایئر، ون ڈے ٹیم آف دی ایئر اور ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے۔ ویرات  کوہلی کو تینوں ٹیموں میں جگہ نہیں ملی ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم کو ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کی کپتانی مل گئی ہے۔ ساتھ ہی ٹیسٹ ٹیم کی کمان نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن  کو دے دی گئی ہے۔ گزشتہ سال نیوزی لینڈ نے ولیمسن کی کپتانی میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  کے پہلے سیزن کا ٹائٹل جیتا تھا۔ ٹیم نے فائنل میں بھارت کو ہی شکست دی تھی۔ویرات  کوہلی 2016 سے 2019 کے درمیان مسلسل 4 سال تک آئی سی سی ون ڈے ٹیم کے کپتان رہے۔ 2020 میں کورونا کی وجہ سے ٹیم کا اعلان نہیں ہوا تھا۔ وہیں انہیں اس بار ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ اس کے علاوہ کوہلی2017 سے 2019 تک مسلسل 3 سال تک ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ اس سال وہ ٹیسٹ ٹیم میں بھی جگہ نہ بنا سکے۔ اس کے ساتھ ہی کوہلی پہلی بار اعلان کردہ ٹی 20 ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے۔کوہلی سال 2021 میں بلے سے کچھ خاص مظاہرہ نہیں کر سکے۔ انہوں نے 11 ٹیسٹ کی 19 اننگز میں 28 کی اوسط سے 536 رنز بنائے۔ 4 نصف سنچریاں لگائیں۔ وہیں 3 ون ڈے میچوں میں 43 کی اوسط سے 129 رنز بنائے۔ 2 نصف سنچریاں لگائیں۔ دوسری طرف، 10 ٹی ٹوینٹی کی 8 اننگز میں انہوں نے 75 کی اوسط سے 299 رنز بنائے۔ 4 نصف سنچریاں لگائیں ۔ اسکے ساتھ ہی پاکستان کے محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 1326 رنز بنائے۔بھارتی ٹیم 2022 میں بھی اچھی شروعات نہیں کر پائی ہے۔ اسے ابتدائی تینوں بین الاقوامی میچ میں ہار ملی ہے۔ اس میں 2 ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ پر شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ نے کتے کو بھی رام کرلیا۔۔ نئی ویڈیو  وائرل