حریم شاہ نے کتے کو بھی رام کرلیا۔۔ نئی ویڈیو  وائرل

Jan 20, 2022 | 19:21:PM
حریم، شاہ ،کتے، کے، ساتھ
کیپشن: حریم شاہ کتے کے ساتھ (ویڈیو فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ آج کل انگلینڈ میں دن گزار رہی ہیں اور وہاں سے بھی اپنی مصروفیات کے بارے میں اپنے مداحوں کو نئی سے نئی ویڈیو بھیجتی رہتی ہے ، ان کی ایک تازہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک اعلیٰ نسل کے کتے کے ساتھ دل بہلا رہی ہیں۔ یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک کالے کے کتے کو پیار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ، اس کتے کے ساتھ ایک سردار بھی ساتھ ہے جو کتے کو رام کرنے کے بارے میں حریم شاہ کو ضروری ہدایات دے رہا ہے۔ حریم شاہ کچھ لمحوں کے بعد کتے کو قابو کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے اور وہ کتا آرام سے حریم شاہ کے قدموں میں بیٹھ جاتا ہے اور وہ اس کے سر پر ہاتھ پھیرنے لگتی ہے۔ اس ویڈیو میں حریم شاہ نے بڑا خوبصورت سفید رنگ کا گرم کوٹ پہنا ہوا ہے جس پر  بلیک ڈاٹ کےدل بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:4 سالہ حسبان کی لاش ندی سےبرآمد۔۔لوگوں میں شدید غم و غصہ