کراچی:4 سالہ حسبان کی لاش ندی سےبرآمد۔۔لوگوں میں شدید غم و غصہ

Jan 20, 2022 | 18:07:PM
بچے ، لاش ، علامتی، تصویر
کیپشن: بچے کے لاش کی علامتی تصویر( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سسیف المری گوٹھ سے اغوا ہونے والے 4 سالہ حسبان کی لاش ندی سے مل گئی ، کمسن بچے کی اندوہناک موت پر ورثاغم سے بےحال ہیں اور علاقے کے لوگوں میں شدیدغم و غصہ پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق پولیس کی جانب سے ورثا کو اطلاع دی گئی کہ سرجانی ٹاؤن کے قریب ندی سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جوکہ چار سالہ حسبان کی ہے،  پولیس نے ریسکیو ٹیموں کی مدد سے بچے کی لاش کو ندی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔چار سالہ حسبان کی لاش ملنے پر ماں باپ پر سکتہ طاری ہو گیا۔حسبان کی لاش ندی سے ملنے پر اہل علاقہ میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

مقامی لوگوں نے پولیس سے اس دردناک واقعے کی فوری انکوائری  کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات کرے اور لواحقین کو جلد آگاہ کرے۔پولیس کےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد تمام تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

 واضح رہے کہ 12جنوری کو سرجانی ٹاؤن میں ایک گھر  کا چار سالہ حسبان لاپتہ ہوگیا، گھر والوں نے پہلے پہل علاقے میں تلاش کیا تاہم اسکا پتہ نہ چل سکا ، جس پر انہوں پولیس کو اطلاع دی۔ حسبان دو بھائیوں میں بڑا تھا جبکہ اس کے والد کی علاقے میں ہی پرچون کی دکان ہے، ان کا آبائی تعلق اندرون سندھ کے علاقے کنڈیارو سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں دھماکا ۔۔۔مریم نواز اور شہبازشریف کی مذمت