لاہور میں دھماکا ۔۔۔مریم نواز اور شہبازشریف کی مذمت 

Jan 20, 2022 | 17:01:PM
مریم نواز اور شہبازشریف
کیپشن: مریم نواز اور شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر۔۔لاہور انار کلی میں دھماکہ۔۔3 افراد جاں بحق۔۔متعدد زخمی
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور کے زندہ دل اور تاریخی علاقے انار کلی میں دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔

معصوم بچے اورغریب افراد اس میں نشانہ بنے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشت گردی ملک کے لئے نیک فال نہیں!


جبکہ مریم نواز نے کہا کہ انار کلی بازار جسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق چیف جج رانا شمیم پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد