غسل کعبہ کی روح پرور تقریب

Feb 22, 2023 | 13:52:PM
غسل کعبہ کی روح پرور تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غسل کعبہ کی روح پرور تقریب شروع ہوگئی ، بیت اللہ شریف  کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا ۔

بیت اللہ شریف کا دروازہ کھول دیا گیا ،ہر سال یکم شعبان کو غسل کعبہ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے ۔سینکڑوں سیکورٹی اہلکاروں نے بیت اللہ شریف کے گرد حصار قائم کر لیا ہے ۔گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل غسل کعبہ کی تقریب میں شریک ہوں گے ۔ 

@city42newsofficial #24news #fyp #foryou #foryoupage ♬ original sound - 24NEWSHD

آئمہ کرام اور دیگر اہم شخصیات بھی غسل کعبہ میں شریک ہیں جبکہ بیت اللہ شریف کے اندرونی حصے کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا جاتا ہے اس کے ساتھ ہی اندرونی حصے کو اعلی خوشبوؤں سے بھی معطر کیا جاتا ہے۔