کیسز میں کمی ۔پنجاب بھر میں کورونا پابندیاں ختم

Feb 22, 2022 | 21:51:PM
پنجاب ,حکومت , لوگو
کیپشن: پنجاب حکومت کا لوگو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) لاہور سمیت پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد  پنجاب حکومت نے کورونا پابندیاں ختم کردیں۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ کھول دی گئی،محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔کاروباری مراکز کے بند کرنے کے اوقات پر پابندی بھی ختم کردی گئی۔

 محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شادی کی انڈور تقریبات میں 500 مہمانوں کی اجازت ہوگی۔سینما ہالز، جمز، مزارات، پارکس سمیت تمام مقامات معمول کے مطابق کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لائیو پروگرام میں یوکرین کے صحافی  نے سیاست دان کو پھینٹی لگا دی، ویڈیو  پھیل گئی