رینجرز، سندھ پولیس کا گینگز کیخلاف مشترکہ آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک، 27 زخمی

Dec 22, 2025 | 23:18:PM
رینجرز، سندھ پولیس کا گینگز کیخلاف مشترکہ آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک، 27 زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان رینجرز، سندھ اور پولیس کا گھوٹکی کراس بند خان گڑھ چوک میں جرائم پیشہ گینگز کے خلاف مشترکہ آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک ، 27 زخمی ہوگئے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ 2 ہلاک ڈاکو پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، جن کے سر کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر تھی، رینجرز اور پولیس نے دوران آپریشن 8 مغویوں کو بازیاب کرا لیا، آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ، ایمونیشن، موبائل فون اور گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

دریں اثنا گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت کو دہشت گردی سے لاتعلقی کرنا چاہئے، ہم نے افغان شہریوں کو جنگ کے دوران اپنا مہمان اور بھائی بنا کر رکھا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت اپی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پر تول رہا ہے، پاکستان کی سالمیت کی بات آئے گی تو دینی طبقہ اپنا کردار ادا کرے گا، پاکستان معاشی بحران سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے: بلاول بھٹو زرداری