عامر لیاقت کی ویڈیوز میں نےلیک نہیں کیں، دانیہ شاہ

Dec 22, 2022 | 14:02:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عامر لیاقت کی ویڈیوز میں نےلیک میں نے نہیں کیں، دانیہ شاہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کے بجائے بیوہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی  دانیہ شاہ نے کہا ہے کہ عامر لیاقت کی ویڈیوز میں نےلیک  نہیں کیں۔

نجی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اُنہیں ایف آئی نے گرفتاری کے دوران بتایا تھا کہ اُن پر عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک کرنے کا الزام ہے، انہیں ایف آئی نے بتا کر گرفتار کیا تھا اور لودھراں سے کراچی لایا گیا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے زیرِ حراست، مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے حیران کُن انکشافات کیے ہیں۔

دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ میں نے عامر لیاقت کی کوئی ویڈیو لیک نہیں کی، جو ڈپریشن میں ہوتا ہے وہ دن میں دنیا سے چلا جاتا ہے، ویڈیوز کے لیک ہونے کے ایک ہفتے کے بعد عامر لیاقت کا انتقال ہوا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے موبائل فون میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز موجود تھیں مگر اِن ویڈیوز کو انہوں نےلیک نہیں کیا ہے۔ اُن کے خیال میں یہ عامر لیاقت کی ویڈیوز سوشل میڈیا اور یوٹیوب والوں نے لیک کی تھیں۔دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ ویڈیوز میرے موبائل فون میں تھیں مگر مجھے نہیں معلوم کہ ویڈیو لیک کیسے ہوئیں۔

دانیہ شا نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ اگر ویڈیوز سے متعلق میرا دعویٰ غلط ثابت ہوا تو جو میری سزا ہوگی وہ میں قبول کروں گی۔دانیہ شاہ نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت کی خواہش پر میں نے  اُن کی نازیبا ویڈیوز بنائی تھیں، انہیں خود کو شوق تھا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا۔