ریسکیو ہونے والا بچہ خوف سے بے ہوش، ویڈیو سامنے آ گئی

Aug 22, 2023 | 22:25:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بٹگرام چیئرلفٹ سے ریسکیو ہونے والا ایک بچہ خوف سے بے ہوش ہو گیا، ریسکیو عملہ ابتدائی طبی امداد دینے میں مصروف ہے۔

بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے افراد میں بچے بھی شامل ہیں، ریسکیو حکام اور پاک فوج کی جانب سے جاری ریسکیو آپریشن میں اب تک 5 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو ہونے والے 5 بچوں میں سے ایک خوف سے بے ہوش ہو گیا، ریسکیو حکام بے ہوش والے بچے کو ابتدائی طبی امداد دینے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے 3 طلبہ کو بڑی خوشخبری مل گئی

قبل ازیں چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کیلئے پاک فوج کے 4 ہیلی کاپٹر بھی  مصروف عمل رہے، اندھیرے اور موسم کے باعث ریسکیو آپریشن کو ہیلی کاپٹر کی بجائے زمینی ذرائع سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، چیئرلفٹ تک پہنچنے کیلئے ایک اور چھوٹی چیئرلفٹ (ڈولی) کو 2 تارو ں کی مدد سے نصب کیا گیا۔