چیئر لفٹ میں پھنسے تین بچے نویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں نمبر لیکر پاس ہوگئے

Aug 22, 2023 | 19:17:PM
بٹگرام: چیئر لفٹ میں پھنسے تین بچے نویں جماعت کے امتحانات میں پاس ہوگئے
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایک طرف جہاں بٹگرام میں چئیر لفٹ میں پھنسے بچوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، وہیں اس حوالے سے خوشخبری آئی ہے کہ لفٹ میں پھنسے تین بچے نویں جماعت میں نمایاں نمبر لے کر پاس ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں آج میٹرک کے امتحانات کے نتائج بھی جاری ہوئے ہیں، جن میں تینوں طالب علموں نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

چئیر لفٹ میں پھنسے عطاء اللہ ولد کفایت اللہ نے 442 نمبر حاصل کیے، اسامہ ولد محمد شریف 391 نمبر لے کر کامیاب ہوئے اور بلال محمد 412 نمبر لے کر پاس ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: بٹگرام؛ہیلی کاپٹر سلنگ آپریشن سےچیئر لفٹ سے 4بچوں کو باحفاظت نکال لیا گیا

ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کو کھانا، ادویات اور پانی پہنچادیا گیا۔سپیشل فورسز کے سلنگ آپریشن کے دوران ایک اہلکار نے ہیلی کاپٹر سے متاثرین کو پانی، خوراک، دل کی دھڑکن نارمل کرنے کی ادویات پہنچائیں۔

رپورٹ کے مطابق پاک آرمی کا ریسکیو ہیلی کاپٹر کے لفٹ کے قریب جاتے ہی ڈولی ہلنا شروع ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے زیادہ احتیاط کی جارہی ہے۔یہ انتہائی رسکی آپریشن ہے، پاک آرمی کے ٹروپس مکمل جانفشانی سے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔