ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

Apr 30, 2024 | 12:00:PM
ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا جس پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت نیب کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست دائر کی گئی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے کہا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔

بعدازاں عدالت نے نیب کی ریفرنس والپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو ایل این جی ریفرنس میں بری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:نکاح کیس ، خاور مانیکا اور عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ

واضح رہے کہ نیب نے اسی کیس میں 2019ء میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا اور نیب نے ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔