علی پرویز ملک وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

May 17, 2024 | 18:30:PM
علی پرویز ملک وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: علی پرویز ملک حلف اٹھاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک کو وزیر مملکت تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علی پرویز ملک کو وزیر مملکت خزانہ مقرر کردیا گیا ،علی پرویز ملک کو پاور ڈویژن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔
قبل ازیں ایوان صدر میں علی پرویز ملک کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں صدر آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا، تقریب میں وفاقی وزرا اور دیگر نے شرکت کی.

یہ بھی پڑھیں: آٹے کا 20کلو کا تھیلا 72روپے سستا، ٹماٹر، پیاز، لہسن کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں