شہباز گل کی پمز ہسپتال میں کھانا کھاتے ایک اور ویڈیو جاری

Aug 22, 2022 | 12:54:PM
شہباز گل کی پمز اسپتال میں کھانا کھاتے ایک اور ویڈیو جاری
کیپشن: شہباز گل کھانا کھاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نئی ویڈیو میں بھی شہباز گل ڈاکٹرز سے تکرار کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ وہاں موجود لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ میں نے ناشتہ کر لیا، زیادہ نہ کھلاؤ، آپ بھی اتنا ہی کھاتے پیتے ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب آپ کو پیچھے سے حکم ملا ہے تو میرے ساتھ یہ سب کیا جارہا ہے۔ میں بطور احتجاج کھا رہا ہوں کیونکہ آپ زبردستی کر رہے ہیں۔

وہ ویڈیو میں مزید بحث کرتے اور کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ یہ میری خواہش ہے کہ مجھے کھانا کھانا ہے یا نہیں۔ میں شوگر کا مریض ہوں۔ دلیہ کھا لیا، جوس پی لیا اور  نہیں کھا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری داڑھی بھی زبردستی صاف کی گئی جو درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز گل کی ہسپتال سے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی