شہباز گل کی ہسپتال سے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

Aug 22, 2022 | 10:13:AM
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی پمز اسپتال میں کھانے پینے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: شہباز گل کی ہسپتال سے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی پمز اسپتال میں کھانے پینے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا گھر بنی گالہ خطرے میں

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں شہباز گل کو پمز اسپتال میں اپنے کمرے میں ہشاش بشاش جوس اور فروٹ کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گل مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں۔

ویڈیو میں ڈاکٹرز نے شہباز گل کو جوس پینے پر زور دیا، اس دوران پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ڈاکٹرز کے ساتھ بحث بھی ہوئی۔ ڈاکٹرز نے شہباز گل سے کہا کہ تھوڑ سا جوس پی لیں، آپ کی صحت کے لیے ضروری ہے۔

اس پر پی ٹی آئی رہنما نے شہباز گل نے جواب دیا کہ آپ اسی طرح کرتے ہیں۔ ڈاکٹرز کے اصرار پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے جوس پی لیا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی شہباز گل کی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، جن میں انہیں اپنے کمرے مین ہشاش بشاش دیکھا گیا تھا۔