عمران خان کا گھر بنی گالہ خطرے میں

Aug 22, 2022 | 09:53:AM
عمران خان کا گھر بنی گالہ خطرے میں آگیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے عمران خان کے بنی گالہ گھر کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کی مقامی قیادت کیس کو عدالتوں میں لے جائے گی۔
کیپشن: عمران خان کا گھر بنی گالہ خطرے میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عمران خان کا گھر بنی گالہ خطرے میں آگیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے عمران خان کے بنی گالہ گھر کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کی مقامی قیادت کیس کو عدالتوں میں لے جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس: عدالت سے بڑا حکم آگیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سبط حسن بخاری نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم ہوتے ہوئے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا، عمران خان نے بنی گالہ کی اصل قدرتی حثیت کو ذاتی مفاد کے لئے خراب کیا۔

سبط حسن بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائشگاہ چراغاں تھی جہاں تعمیرات غیر قانونی ہیں، عمران خان نے پیسے دے کر زون بھی تبدیل کرایا، ان کے گھر کو زون 4 میں غیر قانونی طور پر تبدیل کیا گیا، عمران خان کے گھر کی سڑک زون 3 میں ہے اور گھر 4 میں، یہاں قانون اپنا راستہ لے گا۔