ٹریفک وارڈن نے اپنی جا ن پر کھیل کر بچے کی جان اغوا کا روں سے بچالی

Aug 22, 2021 | 16:38:PM
ٹریفک وارڈن نے اپنی جا ن پر کھیل کر بچے کی جان اغوا کا روں سے بچالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)ٹاؤن شپ میں وارڈن نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، متاثرہ بچے کو باحفاظت والدین کے حوالے کر کے اغوا کار کو پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ کالج روڈ پروارڈن نےموٹرسائیکل سوار کو زبردستی بچےکو لےجاتے دیکھا۔پٹرولنگ آفیسر نےمشکوک جانتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو روکا۔اغوا کارنےموٹرسائیکل اور بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:زمین پھٹی نہ آسمان ۔۔مدرسے کے معلم کی طالبہ سے مبینہ زیادتی۔۔متا ثرہ کی ویڈیو وا ئرل

وارڈن ظہیر نے ابوبکر نامی موٹرسائیکل سوار کو دبوچ لیا۔14سالہ بچے کو اغوا کرنے والا ملزم بچے کا ہمسایہ نکلا۔ملزم ابوبکر نامی بچےمحمد موسیٰ کو اغوا کر کے لےجانے کی کوشش کررہا تھا۔ٹریفک سیکٹر انچارج طارق شاہ ،وارڈن ظہیر نے اغوا کار کو روکا۔طارق شاہ کو دیکھ کر اغوا کار نے بھاگنے کی کوشش کی۔وارڈن ظہیر کے اس جرات مندانہ اقدام پرایس پی آصف صدیق کی طرف سے تعریفی سند،5ہزارانعام کا اعلان کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور انتقال کر گئیں