سرگودھا: عدالت کا تاجر کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

Apr 22, 2026 | 18:10:PM
سرگودھا: عدالت کا تاجر کے قاتل کو سزائے موت کا حکم
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سرگودھا میں سیشن کورٹ نے ایک اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے تاجر کے قتل میں ملوث مجرم کاشف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی اور اسے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قرار دیا گیا کہ اس فیصلے سے انصاف کے تقاضے پورے ہوئے ہیں۔

عدالت نے مجرم کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ مقتول کے اہلِ خانہ کو 2 لاکھ روپے بطور جرمانہ ادا کرے۔

پولیس کے مطابق تین سال قبل سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے تاجر خواجہ فہیم کو قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔ 
 یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں