ٹینکرز کی آمدورفت معطل ہونے کے باعث آئل ریفائنری کا مین یونٹ بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)آئل ٹینکرز کی آمد و رفت معطل ہونے کے باعث اٹک آئل ریفائنری نے مین یونٹ بند کردیا۔
اٹک ریفائنری نے اہم معلومات اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے فراہم کردی ہیں۔
کروڈ آئل کی سپلائی رکنے پر مین یونٹ بند کردیا گیاجس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل بھی متاثرہوئی ہے۔
اسلام آباد میں غیرملکی وفودکی آمد کے باعث ٹینکرز کی نقل و حرکت معطل ہے جس کی وجہ سے 32400 بیرل یومیہ پیداوار کا مین یونٹ بندکردیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:گھی اور آئل کی قیمتیں بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں
اٹک ریفائنری کی جانب سے حکام اورشیئرہولڈرزکو آگاہ کردیا گیاہے کہ ریفائنری آپریشن بری طرح متاثرہواہے،ٹینکرز کی آمد و رفت بحال ہونے تک پلانٹ بند رہے گا۔