وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خطے کی بدلتی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایران امریکا جنگ بندی میں توسیع کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،اس حوالے سے پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت کے ساتھ رابطے کرے گی۔
اجلاس میں پاکستان نے امریکی صدر کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ چل بسے