بھارت :سابق وزیراعلیٰ 90 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست متحدہ آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ نادینڈلا بھاسکر راؤ چل بسے،ان کی عمر 90 برس تھی۔
نادینڈلا بھاسکر راؤ گزشتہ چند دنوں سے حیدرآباد کے ایک خانگی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔
1984ء میں اس وقت کے چیف منسٹر این ٹی راما راؤ کے امریکہ جانے کے دوران انہوں نے تقریباً ایک ماہ تک ریاست کے چیف منسٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، تاہم مختصر مدت میں ہی ان کی حکومت ختم ہوگئی۔
وہ ریاستی تاریخ میں سب سے کم مدت تک چیف منسٹر رہنے والے لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خوشخبری!مسجد الحرام میں زائرین کیلئےجدید سہولت متعارف