اسلحہ لائسنس کی تجدید کے نظام میں بڑی تبدیلی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلحہ لائسنس کی تجدید کے نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ۔
اسلحہ لائسنس کی تجدید اب ہر پانچ سال بعد اسی تاریخ کو کروانا ہوگی جس تاریخ کو لائسنس کا اجرا یا تجدید ہوئی تھی۔
پرانے سسٹم میں وفاق سے بننے والے اسلحہ لائسنس کی میعاد 31 دسمبر کو ختم ہوجاتی تھی اور پھر اس کی تجدید کروانا ہوتی تھی،اب اس نظام کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نادرا کے مطابق وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کے لئے وفاق میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے،جس کے تحت لائسنس تاریخِ اجرا یا تاریخ تجدید کے بعد پانچ سال تک مؤثر رہے گا تاکہ شہری پوری پانچ سالہ میعاد سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:انتونیو گوتریس کا امریکی صدر کے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم
پرانے نظام کے تحت تمام لائسنسوں کی میعاد ہر سال اکتیس دسمبر کو ختم ہو جاتی تھی،اور شہری پورے پانچ سال کی میعاد کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے تھے، اسلحہ لائسنس نظام کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی بدولت شہریوں کی بڑی مشکل دور ہو گئی ہے۔