انتونیو گوتریس کا  امریکی صدر کے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم

پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت ، امید ہے مذاکرات جامع اور دیر پا حل کی راہ ہموار کریں گے

Apr 22, 2026 | 08:52:AM
انتونیو گوتریس کا  امریکی صدر کے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  امریکی صدر کے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کرتےہوئے کہاہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ امید ہے مذاکرات جامع اور دیر پا حل کی راہ ہموار کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران کی ناکہ بندی ختم کردی توکبھی کوئی ڈیل نہیں ہوسکےگی : ٹرمپ
 انتونیو گوتریس نے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مزیدکہاکہ  ایران اور امریکا کے درمیان سفارت کاری کیلئے موقع پیدا ہوگیا، فریقین جنگ بندی کا احترام اور مذاکرات میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے، ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ایران پر حملے دوبارہ مؤخر کر دیے، مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی میں توسیع کر رہا ہوں، ہمیں کہا گیا ہے کہ ایران پر ابھی حملہ نہ کریں۔

انھوں نے کہا میں نے امریکی فوج کو حملے کی بجائے ناکہ بندی جاری رکھنے کی ہدایات کی ہے، ایران پر حملے روکے تاکہ ایران کے قائدین کوئی تجویز دیں، جنگ بندی کو اس وقت تک توسیع دیتے رہیں گے جب تک ایران کی تجاویز پیش نہیں کی جاتیں، جنگ بندی تب تک رہے گی جب تک بات چیت کسی نہ کسی طریقے سے مکمل ہو جاتی ہے۔