بھارتی کپتان ڈھٹائی پر قائم، ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز ) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر 4 مرحلے میں پاک بھارت میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔
آج کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تاہم ٹاس کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاک بھارت میچ میں ٹاس کے وقت بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا تھا، بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔
بعد ازاں یہ بات سامنے آئی تھی کہ آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے نے کپتانوں کو ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا جو کہ اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی تھی۔
پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس اقدام پر سخت احتجاج کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے آئندہ میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دی جس کے بعد اینڈی پائی کرافٹ نے اپنے اقدام پر معافی مانگ لی تھی۔
خیال رہے کہ آج کے میچ میں بھی اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :صدر آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے