صدر آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
کیپشن: صدر آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدر آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،صدر نے چین میں چنگدو، شنگھائی، اُرومچی اور کاشغر کے دورے کیے۔
دورے کے دوران صدر نے صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں،پاک۔چین تعلقات، سی پیک اور مستقبل کی راہداریوں پر تبادلہ خیال ہوا،ملاقاتوں میں علاقائی امن، ترقی اور تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
صدر کے دورے میں کئی ایم او یوز پر دستخط ہوئے،صدر زرداری کا دورہ پاک۔چین سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تجدید ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی بحالی کیلئے پیکج کا اعلان جلد ہونا چاہئے: ہمایوں اختر خان