سائیکل چلانا دماغ کو ڈیمنشیا سےبچاتا ہے: تحقیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سائیکلنگ ناصرف ماحول اور جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ دماغ کو بڑھاپے میں یادداشت کی بیماری ڈیمنشیا اور الزائمر سے بھی محفوظ رکھ سکتی ہے۔
یہ تحقیق معروف جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوئی ہے جس میں برطانیہ کے تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
نتائج کے مطابق وہ افراد جو روزمرہ کے کاموں کے لیے کار، بس یا ٹرین کے بجائے سائیکل استعمال کرتے ہیں، ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 19 فیصد اور الزائمر کا خطرہ 22 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سائیکلنگ دماغ کے اس حصے ہپوکیمپس کو بڑا اور صحت مند رکھنے میں مددگار ہے، جو یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کو کنٹرول کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان آج جیتے گا، رانی نامی شیرنی کی پیشگوئی
تحقیق کے دوران 13 سالہ فالو اپ میں 8 ہزار 845 افراد ڈیمنشیا اور 3 ہزار 956 الزائمر میں مبتلا ہوئے۔
واک کرنے والوں میں ڈیمنشیا کا خطرہ تو 6 فیصد کم پایا گیا مگر حیران کن طور پر ان میں الزائمر کا خطرہ 14 فیصد زیادہ تھا۔
سائیکلنگ کرنے والے زیادہ تر افراد جسمانی طور پر فعال، صحت مند اور بہتر طرزِ زندگی گزارنے والے پائے گئے۔