ویرات کوہلی کا12 سالہ پرانا ریکارڈ خاتون کھلاڑی کے ہاتھوں پاش پاش

Sep 21, 2025 | 10:18:AM
ویرات کوہلی کا12 سالہ پرانا ریکارڈ خاتون کھلاڑی کے ہاتھوں پاش پاش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی خاتون بلے باز سمرتی مندھانا نے ویرات کوہلی کا 12 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔

 نئی دہلی میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں محض 50 گیندوں پر سنچری بنا کر بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

مندھانا نے یہ کارنامہ انجام دے کر ویرات کوہلی کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ ا۔

کوہلی نے 2013 میں جے پور میں آسٹریلیا کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

مزید پڑھیں:بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا صدر کون ہوگا؟ ممکنہ امیدوار کا نام سامنے آگیا

 یہ نہ صرف بھارت کی تیز ترین ون ڈے سنچری ہے بلکہ خواتین ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر دوسری تیز ترین سنچری بھی ہے۔

 اس سے قبل آسٹریلیا کی میگ لیننگ نے 2012 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 45 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔