ملتان: ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ

Sep 21, 2023 | 21:08:PM
ملتان: ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملتان کی ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، 100 کلوگرام چینی کے ریٹ میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملتان کی ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی کی قیمت پھر سے سر اٹھانے لگی۔ غلہ منڈی میں چینی کے 100 کلوگرام ریٹ میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے 100 کلوگرام کا ریٹ 14 ہزار 500 روپے ہو گیا .

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کا اعلان، سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر آ گئی

غلہ منڈی میں چینی کے 50 کلو گرام کا تھیلا 7 ہزار 250 روپے کا فروخت ہونے لگا۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 145 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی جبکہ پرچون سطح پر چینی 160 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔