دیوقامت اژدھے نے گھر کی چھت پھاڑ دی

Sep 21, 2021 | 16:00:PM
اژدھا
کیپشن: اژدھے نے گھر کی چھت پھاڑ دی

 (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک بڑے اژدھے نے گھر کی چھت پھاڑ دی، اس حیران کن واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ آسٹریلیا کے ساحلے علاقے نوسا میں پیش آیا جہاں دیوقامت اژدھا آیا اور گھر کی چھت کی سیل پھاڑ گیا، مکان میں رہائش پذیر جوڑے نے اپنی چھت کو اب ‘اسنیک پروف’ بنا لیا ہے یعنی اب اژدھا اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ سانپ کی موجودگی کا احساس ہوتے ہی جوڑے نے سانپ پکڑنے کے ماہر کو اطلاع دی لیکن اس کے جائے وقوع پر پہنچنے سے قبل ہی سانپ چھت کی سیل توڑ چکا تھا۔

کارپیٹ نامی اس اژدھے کی لمبائی 2.5 میٹر ریکارڈ کی گئی، متاثرہ خاندان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی اپنے گھروں کی چھت کو اسنیک پروف بنالیں بصورت دیگر ان کے ساتھ بھی ایسا کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اژدھے زیادہ گرمی برداشت نہیں کرسکتے، ممکن ہے سانپ نے موسم گرما کے سبب ٹھنڈی جگہ تلاش کرنے کے لیے یہ حرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستانی خطے کو پرامن رکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،آرمی چیف