کرکٹ شائقین کے لئےایک اور بری خبر۔۔ 

Sep 21, 2021 | 11:52:AM
کرکٹ شائقین کے لئےایک اور بری خبر۔۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیوزی لینڈ کے پاکستان میں کرکٹ سیزیز سے انکار کے بعدانگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق مینز اور ویمنز ٹیموں کے دورے منسوخ کئےگئے ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی 20 میچز اکتوبر میں راولپنڈی میں کھیلے جانے تھے۔مینز ٹیم کے بعد انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے ٹی 20 اور ون ڈے میچز کے لئے پاکستان آنا تھا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کورونا حالات کے پیش نظر کھلاڑی ذہنی دباؤ کاشکار ہیں،مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔یقین ہے کہ پاکستان کے دورے سے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری نہیں ہوسکے گی۔

انگلشن کرکٹ بورڈ  نے مزید کہا کہ سمجھتے ہیں فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کو مایوسی ہوگی،فیصلے سے پاکستان میں کرکٹ پر ہونے والے اثرات پر معذرت خواہ ہیں۔

یادرہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ منسوخ کرچکی ہے۔انگلش ٹیم آخری بار 2005 میں پاکستان آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سی ٹی ڈی کی کارروائی۔۔ 4 دہشت گرد گرفتار