سی ٹی ڈی کی کارروائی۔۔ 4 دہشت گرد گرفتار 

Sep 21, 2021 | 11:23:AM
 سی ٹی ڈی کی کارروائی۔۔ 4 دہشت گرد گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موہلنوال کے علاقہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگردگرفتار،مزید تفتیش کیلئےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے  موہلنوال کے علاقہ  گرین فورٹ میں  کارروائی کرتےہوئے4دہشتگرد وں کوگرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی  حکام کا کہنا ہے کہ  ملزم  حملہ کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔  گرفتار ہونے والے سمیع اللہ،عادل جمال،عثمان خالد،مشتاق  سے  بارودی مواد، سیفٹی فیوز  قبضے میں لے لئے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزموں کا تعلق  کالعدم تنظیم سےہے، گرفتار ہونے والے دہشتگردوں  کیخلاف  تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالتی کی پیشکش