جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟سپارکو کا اعلان

Oct 21, 2025 | 19:50:PM
جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟سپارکو کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف ) سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند 21 اکتوبر کو شام 5:25 پر طلوع ہوگا۔

 سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن ( سپارکو) کی جانب سے بتایا گیا کہ 23 اکتوبر کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے 54 منٹ ہوگی، ساحلی علاقوں میں چاند اور سورج کے غروب کے درمیان 56 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

 سپارکو نے کہا کہ فلکیاتی بنیادوں پر 23 اکتوبر کی شام چاند نظر آنے کےامکانات بہت اچھے ہیں، زیادہ امکان ہے کہ جمادی الاول کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرےگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں ؛  پیٹرول کے بحران کے حوالے سے عوام کے لئے اہم خبر