انڈین ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا...پائلٹ کا کیا بنا؟؟؟

Oct 21, 2021 | 18:57:PM
بھارتی ریاست، مددھیہ پردیش، تربیتی طیارہ،
کیپشن: انڈین فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فضائیہ کا مشاق طیارہ بھنڈ کے گاؤں بابیدی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور گوالیار فضائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔
 حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پر گرنے سے پہلے ہی طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔طیارہ گرنے کی زوردار آواز سنتے ہی درجنوں دیہاتی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کتے اور بلی کی آواز نکالنے والے طوطے کی ویڈیو وائرل