کتے اور بلی کی آواز نکالنے والے طوطے کی ویڈیو وائرل

Oct 21, 2021 | 18:30:PM
طوطا ویڈیو وائرل
کیپشن: کتےاوربلی کی آواز نکالنے والا طوطا وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)’’کوا چلا ہنس کی چال ‘‘ تو آپ نے سنا ہوگا کیا کبھی آپ نے  طوطے  کو کتے یا بلی کی چال چلتے دیکھا ہے ۔۔۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ایسی بھی وائرل ہوئی جس  میں طوطا  کتے اور بلی کیساتھ کھیلتے ہوئے ان کی آوازیں نکال رہا ہے ۔

ویڈیو کےپہلے حصے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوطاکتے کیساتھ کھیل رہا ہے۔سفید رنگ کا طوطا  کتے کیساتھ کھیلتے ہوئے کتے کی طرح بھونک رہا ہے ۔  

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے  کہ کتا سورہا ہوتا ہے مگر طوطا کتے کو جگانے کی کوشش کرتا ہے اور وہ بھی کتے کی اپنی زبان میں یعنی بھونک کر ۔کتا جاگنے کے بعد دیکھتا ہے تو وہ کوئی دوسرا کتا نہیں بلکہ طوطا ہوتا ہے ۔

اسی طرح ویڈیو کے دوسرے حصے میں  وہ طوطا ایک بلی کیساتھ کھیلتا ہوا نظر آتا ہے وہ ہوبہو بلی کی آواز نکالتا ہے ۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بہت  پسند کیا جارہا ہے اور ’’ملٹی ٹیلنٹڈ ‘‘طوطے کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی:نوکری کا جھانسہ دیکر میٹروانڈر پاس میں خاتون کیساتھ زیادتی