پانچ سے گیارہ سالہ بچوں کے بارے میں اہم فیصلہ ۔۔۔۔

Oct 21, 2021 | 09:19:AM
بچوں کو کورونا ویکسینیشن دی جائے گی
کیپشن: کورونا ویکسین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کو کورونا سے کیسے محفوظ رکھا جائے فیصلہ کر لیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق  امریکا کے محکمہ صحت نے پانچ سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو کرونا ویکسی نیشن لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکمتِ عملی تیار کرلی، امریکا نے بدھ 20 اکتوبر کو پانچ سال سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لگانے کا فیصلہ کیا۔

وائٹ ہاؤس کےترجمان  نے کہا ہے کہ وزارت صحت کی سفارش اور تجویز کی روشنی میں بچوں کو ویکسی نیشن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں دو کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پہلے مرحلے میں ویکسین لگائی جائے گی، بچوں کو  بڑوں کے مقابلے میں 21 روز کے وقفے سے 10 مائیکرو گرام کی دو خوراکیں دی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کو فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیارہ کردہ ویکسین لگائی جائے گی، اس سے قبل 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی وہی ویکسین لگائی جاررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کو اسپتالوں، اسکولوں، ڈاکٹرز کے کلینک، میڈیکل اسٹورز میں ویکسین لگائی جائے گی۔

یاد رہے کہ  فائزر نے 5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے گزشتہ ماہ ٹرائلز جمع کرانے کے بعد اس کے استعمال اجازت مانگی تھی، جس پر ماہرین کے دو پینلز نے بحث کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پہلا پینل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام آئندہ ہفتے جبکہ دوسرا سی ڈی سی کے تحت 2 اور 3 نومبر کو ملاقات کریگا۔

یہ بھی پڑھیں:      اتحادی جماعتیں سوچ میں ہیں حکومت کیساتھ ڈوبنا ہے یا ۔۔۔۔۔ احسن اقبال