ہری پور ِ 3تحصیلوں میں انتخابی معرکہ عروج پر،2  امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

Nov 21, 2025 | 18:24:PM
 ہری پور ِ 3تحصیلوں میں انتخابی معرکہ عروج پر،2  امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ہری پور کی تین تحصیلوں  جن میں تحصیل ہری پور، تحصیل غازی اور تحصیل خانپور میں اس اہم انتخابی معرکے کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن  کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حلقے میں پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہو گی۔مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور    حلقہ این اے 18 کی کل آبادی 11,74,783  سے رجسٹرد ووٹوں کی تعداد  7,53,944 ہے ۔مرد ووٹرز کی تعداد  3,92,339ہے۔ جبکہ خواتین  ووٹرز کی تعداد  3,61,605 ہے۔ الیکشن کے عمل کے لیے تینوں تحصیلوں میں کل  602 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میںمرد پولنگ اسٹیشن کی تعداد  144 ہے جبکہ فی میل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 143ہے اور 315مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔پولنگ کے عمل کو بہتر اور تیزی سے جاری رکھنے کے لیے کل  1,906 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے جن میںانتہائی حساس: 40حساس: 100نارمل: 462 ہیں۔ 

واضح رہے کہ ہری پور   کے حلقے این اے 18 کے ضمنی انتخابات میں کل 8 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 2  امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، ان میں   پاکستان مسلم لیگ ن  کےبابرنواز خان اور تحریک انصاف کی حمایت یافتہ شہرناز عمر ایوب خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد:کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکہ، 17افراد جاں بحق، متعدد زخمی