فیصل آباد : کیمیکل پھٹنے سے 20 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج،فیکٹری مالک، منیجر،5ورکر نامزد

Nov 21, 2025 | 08:23:AM
فیصل آباد : کیمیکل پھٹنے سے 20 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج،فیکٹری مالک، منیجر،5ورکر نامزد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد سعد ،طلحہ باجوہ )فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری کے اندر بوائلر دھماکے میں 20 افراد  کی اموات کا مقدمہ تھانہ منصور آباد میں سب انسپکٹر احتشام کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

مقدمہ اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ، فیکٹری مالک قیصر چغتائی، منیجر بلال اور پانچ ورکر ملزم نامزد کیے گئے ،اہل علاقہ نے معتدد بار آتش کیمیکل سٹاک کرنے کی شکایت کی۔

سب انسپکٹر احتشام کے مطابق فیکٹری انتظامیہ نے اہل علاقہ کی شکایت کے باوجود کیمیکل سٹاک کیا،مقدمہ میں نامزد منیجر بلال،خانساماں خالد اور ورکر زین و عطاء محمد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دھماکے میں20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد  زخمی ہوگئے ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اطراف میں موجود کئی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔ 

دھماکے کے باعث فیکٹری سے ملحقہ ایک گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور ان کے دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچے دو خواتین 2بزرگ اور فیکٹری ملازم شامل ہیں۔

  علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشوں کو نکالا،تمام لاشیں اورشدید زخمی الائیڈہسپتال ون اورٹومنتقل کیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس  نے بوائلر دھماکے کے چند گھنٹے کے اندراندرفیکٹری منیجر کوگرفتار کر لیا،فیکٹری مالک تاحال قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔ 

 کمشنر راجہ جہانگیر انور نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد کے علاقے ملک میں پور میں چار فیکٹریاں ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کام کررہی ہیں،ایک فیکٹری میں گیس لیکج کے سبب آگ لگی،آگ نے دیگر فیکٹریوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔

فیکٹریوں کے ساتھ منسلک 7 مکانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ15 جاں بحق افراد کو نکال لیا گیا ہے،10 زخمی الائیڈ ہسپتال ون منتقل ہوئے،3 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا،3 افراد کو برن یونٹ منتقل کیا گیا۔

2 ہڈی پٹھہ جوڑ اور 2 ہی سرجیکل وارڈ میں منتقل کیے گئے، کمشنر راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اسمبلی حادثہ کو مسلسل مانیٹر کررہی ہیں،زخمیوں کو لاہور یا کراچی منتقل کرنے کا بھی وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے،ابھی لاہور یا کراچی منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے،ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری