بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران زلزلے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران زلزلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ تیسری صبح 5.5 شدت کے زلزلے کے باعث کچھ دیر کے لیے میچ روکنا پڑا۔
کھلاڑی اور میچ آفیشلز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر 56ویں اوور کے دوران تقریباً تین منٹ تک پچ کے قریب جمع رہے۔
Strong earthquake in Bangladesh, hope everyone is safe. ???????? pic.twitter.com/VZ4QwbS9qm
— ICC Asia Cricket (@ICCAsiaCricket) November 21, 2025
ٹیمیں اور ان کے سٹاف سمیت عملے کے دیگر افراد اسٹیڈیم کے اندر آگئے جبکہ بہت سے شائقین باہر چلے گئے، جن میں پانچ منزلہ میڈیا سینٹر میں موجود لوگ بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں:ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیا ریکارڈ بن گیا
کچھ دیر بعد کھیل دوبارہ شروع ہوگیا تاہم بلڈنگ سے باہر آنے والے لوگوں نے خوف کے باعث اپنی نشستوں پر واپس جانے میں مزید وقت لیا۔
واضح رہے کہ بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں لٹن داس (128) اور مشفق الرحیم (106) کی سنچریز کی بدولت 476 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
آئرش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالیے ہیں۔