ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیا ریکارڈ بن گیا

Nov 21, 2025 | 11:53:AM
ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیا ریکارڈ بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ایشیز سیریز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

میچ کے پہلے روز 43 ہزار 591 تماشائی پرتھ اسٹیڈیم میں موجود تھے، جو ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کیلئے پرتھ آنے والے تماشائیوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

 دوسری جانب میدان میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک چھا گئے۔


 جمعے کو شروع ہونے والے پہلے ایشیز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔


 پرتھ ٹیسٹ کا آغاز ہی زور دار ماحول اور سخت مقابلے کے ساتھ ہوا، جس نے سیریز کے باقی میچوں کیلئے توقعات مزید بڑھا دی ہیں۔