سعودیہ میں شاہی محلات عوام کیلئے کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سعودی عرب میں شاہی محلات میں ویسے تو عام افراد داخل نہیں ہو سکتے لیکن مملکت میں 6 محلوں کے دروازے عوام کیلئے کھل گئے ہیں۔
شاہی محلات کہیں بھی ہوں، وہاں عام عوام کا داخلہ منع رہا ہے، تاہم سعودی عرب میں اب 6 شاہی محلات کے دروازے عوام کے لیے کھل گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ چھ شاہی محلات درعیہ شہر میں تیرہ کے علاقے میں واقع ہیں، ان محلات کے دروازے کھلنے پر مقامی افراد سمیت سیاحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں کا رخ کر رہی ہے۔
محلات میں آل سعود خاندان کے پانچویں حکمراں امام عبد اللہ بن سعود، شہزادہ ترکی بن سعود اور شہزادہ ناسر بن سعود کے محل شامل ہیں، جو علم و دانش اور بہادری و شجاعت کو اجاگر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ویتنام میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ،ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی
شہزادہ سعد بن سعود کا محل جدت کی عکاسی کرتا ہے، عوام کی رہنمائی کیلئے عربی سمیت ہر زبان میں ٹور گائیڈز بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ درعیہ کو یونیسکو کی جانب سے ثقافتی ورثہ قراردیا گیا ہے۔
یہ مقام مٹی کے محلات کے لیے جانا جاتا ہے، جوسلطنت کی تین سوسال سے زیادہ پرانی تاریخ کا مظہر ہے۔