مجھے نہیں لگتا کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا؛ سینیٹر سلیم مانڈوی والا 

May 21, 2026 | 16:03:PM
  مجھے نہیں لگتا کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا؛ سینیٹر سلیم مانڈوی والا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ مجھے نہیں لگتا کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گاکیونکہ دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام ہے۔
 آئندہ مالی سال میں پاور سیکٹر کو 830 ارب روپے سبسڈی دینے کی تجویز کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سبسڈی کا اصل مقصد عوام کو ریلیف دینا ہونا چاہیے، اگر سبسڈی کا فائدہ صارفین تک پہنچنے کے بجائے صرف نقصانات پورا کرنے تک محدود رہے تو عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملتا، اس حوالے سے حکومت کو واضح حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کے لیے درخواست دائر
سلیم مانڈوی والا نے مزیدکہا کہ حکومت ہر سال گردشی قرضے کم کرنے کی کوشش کرتی ہے جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے،سعودی عرب سمیت پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان کا کردار مثالی رہا ہے،وزیر داخلہ،پارلیمنٹیرینز جو اس ریجن میں امن کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں وہ خوش آئند ہے۔