بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع

May 21, 2026 | 12:53:PM
بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ )عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع کر دی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیسز سے متعلق بشریٰ بی بی کے خلاف درج 12 مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع کر دی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی،بشریٰ بی بی کی جانب سے انصر کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں عید کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری
بشریٰ بی بی پر کارکنان کو اشتعال دلانے سمیت دیگر الزامات ہیں،ان کے خلاف تھانہ رمنا ،ترنول، سیکرٹریٹ سمیت دیگر میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔