بھارتی سپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے لگیں،BLA کی سہولت کاری بے نقاب

May 21, 2025 | 19:15:PM
بھارتی سپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے لگیں،BLA کی سہولت کاری بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کروانے میں بی ایل اے کی سہولت کاری بےنقاب ہوگئی،10 مئی 2025ءکے بعد بھارت کے مختلف  نامی اور بے نامی سوشل میڈیا ہینڈلزر نے بلوچستان پر حملوں کی دھمکیاں  دیں،21  مئی کو خضدار میں بی ایل اے کا اسکول بس پر  بزدلانہ خودکش حملہ اسی سازش کی کڑی ہے۔

سیکورٹی ذرائع  کے مطابق  آپریشن  بنیان مرصوص میں  ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی سپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے لگیں، 10 مئی 2025ءکے بعد بھارت کے مختلف  نامی اور بی نامی سوشل میڈیا ہینڈلزر نے بلوچستان پر حملوں کی دھمکیاں  دیں، بھارتی سپانسرڈ  کالعدم بی ایل اے کے ذریعے بھارت، بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے میں سرگرم، 21  مئی کو خضدار میں بی ایل اے کا اسکول بس پر  بزدلانہ ، خودکش حملہ اسی سازش کی کڑی،دہشتگرد حملے میں تین معصوم بچوں سمیت پانچ افراد شہید، جبکہ متعدد بچے شدید زخمی ہیں ، مودی حکومت بھارتی عوام کی اپنی شکست سے توجہ ہٹانے کے  لئے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے ک ڈی جی آئی ایس پی آر کی  متعدد پریس بریفنگز میں بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کے شواہد منظر عام پر لائے جا چکے ہیں،بھارتی حکومت کے زیر سرپرستی ریاست راجستھان میں  پاکستان میں دہشتگردوں کی تربیت کیلئے 21  کیمپ موجود ہیں, بھارتی جاسوس کلبھو شن یادیو کا پاکستان میں دہشتگردی کی سہولت کاری کا  واضح اعتراف موجود ہے،جعفر ایکسپریس حملہ  میں دہشتگرد بھارتی سہولت کاروں سے افغانستان میں را بطے میں تھے،بھارت کی سیاسی قیادت اور بھارتی میڈیا پاکستان میں بی ایل اے جیسےدہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، بھارت  سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا کر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان بھارتی دہشتگردی کی ہر  شکل کو  پاکستان سے جڑ سے اکھاڑے کر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:خضدار اسکول بس حملہ،یونیسیف اور امریکن سفارت خانہ کی شدید مذمت