خضدار اسکول بس حملہ،یونیسیف اور امریکن سفارت خانہ کی شدید مذمت

May 21, 2025 | 18:38:PM
خضدار اسکول بس حملہ،یونیسیف اور امریکن سفارت خانہ کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف اور پاکستان میں امریکن سفارت خانہ کی جانب سے خضدار اسکول بس حملہ کی شدید مذمت کی گئی ہے ، ان کا  کہنا ہے کہ معصوم بچوں کی زندگیاں، خواب اور مستقبل تباہ ہو گئے، خاندان برباد ہو گئے۔ خضدار میں سکول بس پر وحشیانہ حملے کی مذمت میں پاکستانی قیادت کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے کا مذمتی بیان یونیسیف کی چیف آف ایڈوکیسی اینڈ کمیونیکیشنز کیرن ریڈی کی جانب سے جاری کیا گیا، ترجمان یونیسیف پاکستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اسکول بس پر ہونے والے ہولناک حملے کی شدید مذمت کرتی ہے,اس حملہ میں مبینہ طور پر چار بچے جاں بحق اور درجنوں شدید زخمی ہوئے،یونیسف ان خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہے جنہوں نے اپنے بچے کھو دیے,یونیسیف تمام متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے, کسی بھی بچے کے لیے اسکول جانا کبھی بھی خطرناک عمل نہیں ہونا چاہیے, افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں بہت سے بچوں کے لیے یہی تلخ حقیقت بن چکی ہے,آج صبح، بلوچستان کے بچے ایک عام دن کے آغاز کے لیے اسکول جا رہے تھے، لیکن انہیں بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا, ان معصوم بچوں کی زندگیاں، خواب اور مستقبل تباہ ہو گئے؛ خاندان برباد ہو گئے,جو بچے بچ گئے، وہ جسمانی اور جذباتی زخموں کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گے,یہ المناک تشدد اور بے معنی تکلیف ختم ہونی چاہیے, بس بہت ہو چکا, بچے کسی بھی صورت میں تشدد کا نشانہ نہیں بننے چاہئیں اور نہ ہی بنائے جا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں سفارت خانہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ناظم الامور  نیٹلی بیکر کا کہنا  ہے کہ خضدار میں سکول بس پر وحشیانہ حملے کی مذمت میں پاکستانی قیادت کے ساتھ ہیں،معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے،ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں،کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا ‌‌شکار نہیں ہونا چاہیے،ہم پاکستان میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکھوں کو جاسوس ٹھہرانے کی مودی سرکار کی سازشیں،6 گرفتار