" میں بالکل غلط تھا " جسٹن بیبر نے اہلیہ سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی گلوکار جسٹن بیبر نے اہلیہ ہیلی بیبر سے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے عام معافی مانگ لی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جسٹن بیبرنے اپنی اہلیہ ہیلی بیبر سے ایک پرانے اور تکلیف دہ تبصرے پر معذرت کرلی ہے۔
حال ہی میں ہیلی بیبر نے ووگ میگزین کے فرنٹ پیج پر جگہ حاصل کی، جس کے بعد جسٹن نے انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ماضی میں ایک جھگڑے کے دوران انہوں نے ہیلی سے کہا تھا کہ وہ کبھی ووگ کے فرنٹ پیج پر نہیں آئیں گی۔
جسٹن بیبر نے اعتراف کیا کہ یہ جملہ انہوں نے غصے اور ناراضی میں کہا تھا تاکہ بدلہ لیا جا سکے،تاہم ان کا ارادہ اہلیہ کا دل دکھانے کا نہیں تھا۔
جسٹن بیبر نے مزید لکھا کہ وقت کے ساتھ انسان سیکھتا ہے کہ بدلہ لینے سے تعلقات میں بہتری نہیں آتی بلکہ فاصلے بڑھتے ہیں،انہوں نے اپنی اہلیہ سے دل سے معافی مانگتے ہوئے کہا: "بیبی، تمہیں پتہ ہے، لیکن پھر بھی معذرت کہ میں نے کہا تم ووگ پر نہیں آؤ گی، کیونکہ میں بالکل غلط تھا۔"
تاہم یہ پوسٹ بعد میں جسٹن نے حذف کر دی اور صرف ایموجیز پر مشتمل نیا کیپشن دیا، جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزن میں حیرت انگیز کمی،شگفتہ اعجاز نے نئی تصاویرشیئرکردیں
یاد رہے کہ ہیلی کا ووگ انٹرویو ان کے کیریئر کا اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں انہوں نے ذاتی چیلنجز اور ازدواجی زندگی سمیت پوسٹ پارٹم پر کھل کر بات کی۔