وزن میں حیرت انگیز کمی،شگفتہ اعجاز نے نئی تصاویرشیئرکردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئراداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن میں حیرت انگیز کمی کے بعد نئی تصاویرمداحوں کے ساتھ شیئرکردیں۔
شگفتہ اعجاز شوہر یحییٰ صدیقی کے انتقال کے بعد مشکل مرحلے سے گزرنے کے بعد دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ رہی ہیں، ان کے شوہر کینسر جیسے موذی مرض سے طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے سرخ ساڑھی میں اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وزن میں نمایاں کمی کے بعدوہ خاصی تبدیل نظر آرہی ہیں، انہوں نے تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی شیئر کیاہے: "اگر میرا ذہن کسی خیال کو تصور کر سکتا ہے اور میرا دل اس پر یقین رکھتا ہے، تو میں اسے حاصل بھی کر سکتی ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں:"اداکاری میرا جنون ہے" غنیٰ علی نے شوبز چھوڑنے کی تردید کردی
سوشل میڈیا پر مداح ان کی اس تبدیلی کو خوب سراہ رہے ہیں، کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزن کی حد سے زیادہ کمی سے ان کی عمر زیادہ نظر آرہی ہے۔