جنگلات کے عالمی دن پر پنجاب حکومت کی عوام سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ بچے اپنے والدین اور اساتذہ کرام کے نام پر درخت لگائیں،حکومت ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے اور نئی نسل کوصاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کیلئے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات ماحول، معیشت اورشہریوں کیلئےلائف لائن ہے،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے،درخت لگائیں اور اسموگ کے اندھیرے ہمیشہ کے لئے مٹائیں، جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت کے لئے تھرمل سینسرکی مدد لی جارہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جنگلات کی حدود کے تعین کے لئے کمپارٹمنٹ لیول فارسٹ میپنگ کی جارہی ہے،جنگلات میں لگنےوالی آگ کےبروقت سدباب اور ڈی ٹیکشن انٹیلی جنس سسٹم فعال کیا گیا،جنگلات سے متعلق ہنگامی صورتحال کیلئے خصوصی ہیلپ لائن 1084 بھی قائم کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے