یاسمین راشد کے کاغذات منظور ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

Mar 21, 2024 | 21:08:PM
یاسمین راشد کے کاغذات منظور ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: یاسمین راشد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایپلٹ ٹریبونل لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے لیگی رہنما شہباز کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی، وکیل اعتراض گزار نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کاغذات میں86 لاکھ روپے لکھے ہیں مگر کس کاروبار سے یہ پیسے آئے ہیں وہ ظاہر نہیں کئے۔وکیل اعتراض گزار کے مطابق ڈاکٹر یاسمین نے کاغذات میں لکھا کہ بیرون ملک سے52 لاکھ روپے آئے ہیں، مگر انہوں نے ریمیٹینس کا کوئی بھی دستاویزات جمع نہیں کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: روزہ داروں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی