پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

Mar 21, 2023 | 00:56:AM
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
کیپشن: پارلیمنٹ ہائوس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس 22مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔
 ترجمان قومی اسمبلی نے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر کل معمول کے مطابق کھلیں گے، ایوان صدر میں 23مارچ کی تقریب کے انعقاد کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 21اور 22 مارچ کو دی گئی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کاکہناتھا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کل اپنی حاضری کو معمول کے مطابق یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: 23 مارچ کو تمام بینک بند ہونگے