کراچی : کالعدم دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج مولوی مخلص گروپ کا اہم کارندہ گرفتار

Jun 21, 2026 | 18:05:PM
کراچی : کالعدم دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج مولوی مخلص گروپ کا اہم کارندہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین)وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے  کالعدم دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج مولوی مخلص گروپ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد خفیہ سلیپر سیل کا اہم رکن ہے،گرفتار دہشتگرد سلمان عرف ابوہریرہ خودکش حملوں میں ملوث رہا ہے۔

گرفتار دہشتگرد کراچی میں غیرملکی باشندوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے میں ملوث ہے،سلمان عرف ابوہرہ انتہائی مطلوب دہشتگرد زعفران عرف ابوہریرہ کا قریبی ساتھی رہا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق  زعفران عرف ابوہریرہ سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران مارا گیا ہے،ہلاک دہشتگرد زعفران عرف ابوہریرہ کے اوپر ایک کروڑ کا انعام تھا،گرفتار دہشتگرد کا ایک ساتھی 2025 میں کوئٹہ FC خودکش حملے میں شامل تھا،ملزم کا دوسرا ساتھی ڈیرہ غازی خان پولیس ٹریننگ سینٹر خودکش دھماکے میں مارا گیا تھا, گرفتار دہشتگرد افغانستان سے خودکش کمانڈو ٹریننگ حاصل کرچکا ہے۔

 ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم مولوی مخلص یار کے کہنے پر ساتھی ادریس کے ہمراہ کراچی آیا,ملزم کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور خودکش دھماکے کرنے ٹاسک دیا گیا تھا,گرفتار دہشتگرد سلمان عرف ابوہریرہ سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے،ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  غیر قانونی ایل پی جی سیلنڈرز کیخلاف ایکشن اتوار بازاروں میں استعمال پر پابندی عائد